• 0

نماز تراویح گھروں میں ادا کریں، سعودی مفتی اعظم

نماز تراویح گھروں میں ادا کریں، سعودی مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی عام الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وبا جاری رہی تو نماز تراویح اور عید الفطر گھروں میں ہی ادا کی جائے گی۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق کرونا وائرس وبا کے موقع پر رمضان المبارک کی آمد سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اس سال مسلمان رمضان المبارک کی تروایح گھروں میں ادا کریں، کیونکہ متعلقہ حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد میں تراویح کا اہتمام کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کرونا کے پیش نظر نماز عید کھلی جگہوں اور مساجد میں ادا نہ کی جا سکی تو ایسے میں خطبہ کے بغیر لوگ گھروں میں نماز ادا کریں۔ اس سے قبل بھی اسی حوالے سے ایک فتویٰ موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی نماز عید قضا ہو جائے تو وہ بغیر خطبہ کے اسے گھر پر ادا کر سکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ کرونا کی وبا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اس بار مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار کا انتظام بھی نہیں ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے 23 اپریل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ ماہ سے نماز جمعہ سمیت مساجد میں پنج وقتہ باجماعت نمازیں ادا کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Tags:, , , , , , ,

Post Discussion

Be the first to comment “نماز تراویح گھروں میں ادا کریں، سعودی مفتی اعظم”