• 0

سعودی خاندان کے150 افراد میں کرونا وائرس کا انکشاف،امریکی اخبار

سعودی خاندان کے150 افراد میں کرونا وائرس کا انکشاف،امریکی اخبار

امریکی اخبار میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے 150 افراد کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ  سعودی شاہی خاندان کے 150 افراد عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ سلمان جدہ کے قریبی جزیرے میں منتقل ہوگئے  ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق منتقلی کا فیصلہ شاہ سلمان نے قرنطینہ کیلئے کیا ہے۔ دوسری جانب ولی عہد محمد بن سلمان بھی سعودیہ کے ساحلی شہر میں منتقل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں  کہ محمد بن سلمان کے ساتھ کئی وزرا بھی ساحلی پٹی پر واقعہ علاقے میں منتقل ہوگئے ہیں۔

امریکی اخبار کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کے قیام کی مدت کتنی لمبی ہوگی۔ رپورٹ میں یہ  بھی کہا گیا ہے کہ تمام افراد حالیہ ہفتے میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ تاہم شاہ سلمان اور محمد بن سلمان میں کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ریاض کے  70 سالہ گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز وائرس کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔ شاہی اراکین کا علاج کرنے والے اعلیٰ اسپتال کے ڈاکٹرز نے  بتایا کہ متوقع کیسز کی بناء پر اسپتال میں مزید 500 بستر لگائے جارہے ہیں۔ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اسپتال کنگ شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں سینیر  ڈاکٹرز کو ملک بھر سے اہم شخصیات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

سعودی حکومت کے جاری کردہ ہائی الرٹ میں کیسز کی تعداد کا فی الحال کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے، تاہم صورت حال  کو ہائی الرٹ رکھنے کی کڑی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔

کیسز کی تعداد کا ابھی کوئی علم نہیں لیکن ہائی الرٹ رہا جائے، جب کہ کرونا سے متاثرہ کسی بھی اسٹاف ممبر کو کنگ شاہ فیصل میں نہیں رکھا  جائے گا بلکہ اس کا علاج کسی دوسرے اسپتال میں کرایا جائے تاکہ ان اسپتال کے کمروں کو شاہی اراکین کے لیے محفوظ رکھا جاسکے۔

سعودی اعلیٰ حکام کی جانب سے اس بات کا خدشہ ظاہر  کیا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں سعودی شہزادے عام طور پر یورپی ممالک کا سفر کرتے ہیں، عین ممکن ہے کہ وہ یورپ سے واپس سعودی عرب آنے پر وائرس کا شکار ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ  سعودی عرب میں جزوی کرفیو نافذ ہے، جب کہ جمعہ کے روز مکہ اور مدینہ میں مکمل کرفیو لگایا گیا۔

Tags:, , , , , , , ,

Post Discussion

Be the first to comment “سعودی خاندان کے150 افراد میں کرونا وائرس کا انکشاف،امریکی اخبار”