• 0

دبئی میں کاروباری سرگرمیاں جزوی بحال

دبئی میں کاروباری سرگرمیاں جزوی بحال

دبئی میں حکام نے متعدد شعبہ جات کو تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ یہ سرگرمیاں صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ

بجے تک جاری رہ سکیں گی مگر اس کے لیے کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر کی پابندی کی شرط رکھی گئی ہے۔

ان شرائط میں جراثیم کش مواد کے ذریعے صفائی اور جسمانی فاصلے کے علاوہ نقل و حرکت کے پرمٹ کا حصول شامل ہے۔

دبئی میں جن سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی گئی ہے ان میں گوشت، سبزیوں، پھلوں، میوہ جات، پسے ہوئے مصالحہ جات، مٹھائی اور چاکلیٹ، مچھلی، چائے اور کافی کی تجارت شامل ہے۔

حکام کے مطابق اس نوٹیفکیشن پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں اور تجارتی مقامات پر معائنوں اور جانچ پڑتال کی کارروائیاں عمل میں آئیں گی۔

Tags:, , , , ,

Post Discussion

Be the first to comment “دبئی میں کاروباری سرگرمیاں جزوی بحال”