• 0

یو اے ای میں10ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

یو اے ای میں10ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

متحدہ عرب امارات میں موجودہ صورت حال کے تناظر میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی

کے مطابق 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کر دی گئی ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کرونا کے باعث نوکریوں سے فارغ کر دئیے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیج دی جائے گی۔

Tags:, ,

Post Discussion

Be the first to comment “یو اے ای میں10ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ”